حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ مبارک رمضان تزکیہ نفس، خودسازی اور کسب رضائے الٰہی اور لوگوں کی مدد کرنے کا مہینہ ہے استقبال ماہ مبارک رمضان اکے عنوان سے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریر کرتے ہوئے محقق ڈاکٹر شہوار حسین نقوی نے کہا: ماہ رمضان رحمت اور توبہ کا مہینہ ہے، خداوند عالم نے اس مہینے میں قرآن مجید کو نازل کیا اس مہینے کی عظمت یہ ہے یہ کہ اللہ نے اس مہینے میں شب قدر کو قرار دیا، یہ وہ مہینہ ہے جس میں روزے دار عظیم اجر اور ثواب کا مستحق ہوتا ہے، اس میں سانس لینا تسبیح کا ثواب اور سونا، عبادت کا ثواب رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: قرآن مجید میں روزے کے وجوب کا فلسفہ پہ بیان کیا گیا انسان متقی بن جائے، تقوے کا مطلب ہے کی اللہ کی عظمت کو پیش نظر رکھتے ہوئے گناہوں سے بچنا، روزہ ہی ہے کہ جو انسان کو متقی بنا دیتا ہے، اور جو شخص متقی اور پرہیز گار ہوتا ہے وہ کسی سے نہیں ڈرتا۔
مولانا شہوار حسین نقوی نے کہا: ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ ماہ مبارک رمضان کا احترام کرے اور کوئی ایسا عمل انجام نہ دے جو اس مہینے کی کی عظمت کے خلاف ہو، ہمیں چاہیے کہ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ اللہ کی عبادت کریں اور کوئی ایسا عمل انجام نہ دیں جو رضائے خدا کے خلاف ہو۔